انصاف کے دعوے داروں نے انصاف کے دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہے۔ مولانا وحید گل

0

اسلام آباد میں وفاقی وزیر، اعظم سواتی کے غنڈوں کے ظلم شکار خاندان کو انصاف فراہم کرکے ان پر جھوٹے مقدمات ختم کئے جائے۔ انصاف کے دعوے داروں نے انصاف کے دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہے۔ مولانا وحید گل
ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا وحید گل باجوڑ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کی دوران کیا انہوں نے کہا کہ مظلوم خاندان جس میں بچوں اور خواتین پر تشدد کیا گیا اور پھر ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹ کر انسانیت کی توہین کی گئی جو ناقابل برداشت عمل ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف جماعت اسلامی اس ظلم و جابریت کو مسترد کرتی ہے اور آئندہ کیلئے موثر لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔اس موقع پر نائب امیر حاجی صاحب الرحمان اور عبدالحمید صوفی، شعبہ تعلقات عامہ باجوڑ کیصدر سید خادم جان، پریس سیکرٹری خلیل اللہ جان، یوتھ صدر مولانا ثناء اللہ و دیگر بھی موجود تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.