حسبان میڈیا کی خبر پر ایکشن
کمانڈر سیکٹر نارتھ بریگیڈئیر نعیم اکبر کی خصوصی ہدایت پر کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل رحمان قادر نے حسبان میڈیا ٹیم کے خبر پر نوٹس لیتے ہوئے گردوں کے مرض میں مبتلا فلنگ اتمان خیل کے رہائشی نذیر کو ہیڈکواٹر باجوڑ سکاؤٹس خار میں خصوصی طور پر مدعو کیا اور انہیں فوڈ پیکج دیا۔ کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل رحمان قادر نے حکم دیا کہ نذیر کو ماہانہ راشن باجوڑ سکاؤٹس سے دیا جائے گا۔ نذیر کی ایک بہن اور بھائی کو سکول میں داخل کرکے ان کی فیس باجوڑ سکاؤٹس ادا کرے گی۔ کرنل رحمان قادر نے بریگیڈئیر نعیم اکبر کی ہدایت پر ایم ایس خار ہسپتال ڈاکٹر محمد نور کو ہدایت جاری کی کہ گردوں کے مرض میں مبتلا نذیر کا تفصیلی معائنہ کیا جائے اور بتایا جائے کہ نذیر کے مکمل علاج پر کل کتنے اخراجات آئیں گے۔کمانڈنٹ کرنل رحمان قادر نے کہا کہ نذیر کی اہل خانہ کو بھی مفت ادویات دی جائیں گی اور ڈاکٹروں کے رپورٹ آنے کے بعد ان کے مستقل علاج کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل رحمان قادر نے حسبان میڈیا ٹیم کے رپورٹر گل احمد جان کو اس اہم ترین ایشو کے نشاندہی پر خراج تحسین پیش کیا۔
حسبان میڈیا کی خبر پر ایکشن
You might also like