باجوڑ میں پاک فوج نے امن بحال ہونے کے بعد پشت سلارزئی اور مینہ ماموندبی ایچ یوز محکمہ صحت کے حوالے کردیئے

0

باجوڑ میں پاک فوج نے امن بحال ہونے کے بعد پشت سلارزئی اور مینہ ماموندبی ایچ یوز محکمہ صحت کے حوالے کردیئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ فوجی آپریشن کے بعد سے بیسک ہیلتھ یونٹ ( بی ایچ یو) پشت سلارزئی اور بی ایچ یو مینہ ماموند پاک فوج کے زیر استعمال تھے۔پاک فوج نے امن بحال کرنے کے بعد بی ایچ یو پشت اور بی ایچ یو مینہ ماموند مکمل رنگ روغن اور بہترین حالت میں محکمہ صحت باجوڑ کے حوالے کردیئے۔ اس موقع پر پاک فوج کے متعلقہ ونگ کے ترجمان نے کہا کہ پاک فوج عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک فوج عوام کے علاج معالجہ میں بھی اپنا کردار بہترین طریقے سے ادا کرے گی۔ بی ایچ یوز کے خالی ہوجانے سے عوام کو علاج میں آسانی میسر آئی گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.