ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود گزشتہ روز شہید ہونے والے باجوڑ لیویز کے سپاہی ریاض کے گھر مینہ واڑہ ماموند آمد، اہلخانہ سے تعزیت
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے 29اکتوبر کے چارمنگ بم دھماکے میں زخمی اور بعد ازاں دوران علاج وفات پانے والے لیویز سپاہی ریاض کے گھر مینہ تحصیل ماموند گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے شہید کے خاندان سے ایک جوان کو باجوڑ لیویز میں بحیثیت سپاہی بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ورثا کے ساتھ نقد مالی تعاون بھی کیا۔ ورثا سے تعزیتی خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے شہید کے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ ان کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گیاور جلد از جلد شہداء پیکج کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں گے۔ ڈپٹی کمشنرنے شہید کے قبر پر حاضری دی اور شہید کے درجات کے بلندی کے لیے دعا کی۔اور شہید سپاہی ریاض کے قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود گزشتہ روز شہید ہونے والے باجوڑ لیویز کے سپاہی ریاض کے گھر مینہ واڑہ ماموند آمد، اہلخانہ سے تعزیت
You might also like