باجوڑ سیاسی اتحاد کے رہنماؤں کی ڈپٹی کمشنر سے خصوصی ملاقات
باجوڑ سیاسی جماعتوں کا تشکیل کردہ کمیٹی کا سول کالونی خار میں زیر صدارت صدر عبدالمنان کاکاجی جرگہ حال میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر عثمان محسود سے ملاقات کرکے باجوڑ کے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہنماؤں نے ایف سی ار کے خاتمے کے بعد ضلعی قوانین رائج کرنے کا مطالبہ کیا۔کیونکہ قبائیلی علاقوں میں ایف سی ار کے خاتمے کے بعد کوئی قانون رائج نہیں ہے۔اور لوگ تذبذب کے شکار ہے۔ منشیات فروشوں سے سختی سے نمٹا جائے ،بجلی لوڈ شیڈنگ دورانیہ کم کیا جائے۔جبکہ معدنیات پر عائد پابندی ختم کرنے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔سیاسی اتحاد کے رہنماوں نے کہا کہ جن افراد کو سیکورٹی کی ضرورت ہے انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے وفد کو بتایا کہ وہ خدمت اور سسٹم ٹھیک کرنے اور باجوڑ کیلئے نیک جذبات لے کر باجوڑ آئے ہیں۔منشیات فروشی،کرپشن اور ناجائز کام ہر گز برداشت نہیں کیجائے گی۔ہمارا کسی کے ساتھ ذاتی اختلاف نہ ہے اور نہ ہی ایسا ممکن ہے۔ڈی سی آفس باجوڑ کے عوام ، سیاسی افراد اور قبائلی عمائدین کیلئے ہر وقت کھلا رہے گا ہر فرد ہر وقت اپنے مسئلے کے حل اور مشاورت کیلئے یہاں آسکتا ہے کسی پر کوئی پابندی نہیں۔انہوں نے کہا کہ معدنیات پر باجوڑ کے عوام کا حق ہے اور قانون کے مطابق معدنیات کا لیز رکھنے والے افراد کو ہی اس کاروبار کی اجازت دی جائے گی اور ان کو تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا اور معدنیات کیلئے ایسا طریقہ کار بنائیں گے جس سے باجوڑ کے عوام کو فائدہ ہوگا ٍلیکن اس کے لئے سیاسی ،سماجی اور عوام کی تجاویز اور مشاورت ضروری ہے۔
باجوڑ سیاسی اتحاد کے رہنماؤں کی ڈپٹی کمشنر سے خصوصی ملاقات
You might also like