صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کا قبائلی ضلع باجوڑ کا پہلا سرکاری دورہ

0

فاٹا انضمام سے ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ،قبائل نے پاک افغان بارڈر پر بغیر تنخواہ کے پاکستان کی حفاظت کی۔ ڈاکٹر امجد علی
فاٹا انضمام کے خلاف جدوجہد کرنے پر یہاں کے لوگوں کو ترقی و خوشحالی کے ثمرات ملیں گے۔ پہلے بھی قبائل نے پاکستان کے تحفظ کیلئے ہزاروں کلومیٹر طویل پاک افغان بارڈر کے بغیر تنخواہ حفاظت کی۔ ضلع باجوڑ میں معدنیات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ ان سے وابستہ افراد کی مشکلات کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان نے ضلع باجوڑ کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود ، اراکین قومی اسمبلی گلداد خان اور گل ظفر خان باغی ، باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سراج الدین خان ، قبائلی عمائدین اور لوگوں نے بڑی تعداد میں تقریب میں موجود تھے۔ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر سراج الدین خان نے انہیں باجوڑ میں معدنیات کے راہ میں حائل مشکلات سے آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد یہاں کے لوگوں کو ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن کیا جائے گا۔انہوں نے کہ میرے دورہ باجوڑ کا مقصد باجوڑ میں معدنیات سے وابستہ لوگوں کے مشکلات کا خود معائنہ کرنا تھا اور لوگوں کے مسائل معلوم کرنے تھے ، صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے قبائلی عوام سے جو وعدے کیے ہیں وہ سب کے سب پوری کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، اور قبائلی علاقوں کیلئے حکومتی پیکج سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود ، اراکین قومی اسمبلی گلداد خان ، گل ظفر خان باغی نے کہا کہ اربوں روپے کے منصوبے باجوڑ میں تعلیم ، صحت کی سہولیات ، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ضروریات زندگی کے کاموں پر خرچ کیا جائے گا ۔ اور باجوڑ کے عوام کو بھی اس ترقی کے دوڑ میں شامل کیا جائے گا۔ جرگہ سسٹم قبائلی علاقوں میں نافذ رہے گا اور اسے مزید مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے روایات کے مطابق لیز اور دیگر مسائل نمٹائیں گے. اور صوبے میں میسر اضافی سہولیات بھی قبائلی ڈسٹرکٹ کو مہیا کریں گے۔ صوبائی وزیر نے باجوڑ ہیڈکواٹر خار میں شکایت سیل آفس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.