باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا بریگیڈیئر نعیم اکبر راجہ سے ملاقات

0

باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا بریگیڈیئر نعیم اکبر راجہ سے ملاقات ۔کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر بات چیت۔ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے بانی چیمبر حاجی لعلی شاہ کی قیادت میں سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر نعیم اکبر راجہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پرکمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل رحمان قادر بھی موجودتھے۔ وفد میں حاجی حبیب اللہ ، حسبان اللہ ، عثمان شاہ ،ابوبکر، حاجی عالم زیب، حاجی رحمان علی ، حاجی بخت بلند سمیت دیگر تاجر شامل تھے ۔ وفد نے بریگیڈیئر اور کمانڈنٹ کو تاجروں کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران حاجی لعلی شاہ نے مطالبہ کیاکہ باجوڑسے منسلک پاک افغان غاخی پاس اور نواپاس شاہراہ کو تجارت کیلئے کھول دیاجائے تاکہ یہاں پر تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوسکے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباو جداد نے افغانستان کیساتھ تجارت کی تھی اور اگر بارڈر کھل گئے تو باجوڑ کے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکتے ہیں ۔ انھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ لوئی سم بازا رکے دوبارہ تعمیر کیلئے اجازت دی جائے اور کھاد ڈیلروں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔اس موقع پر بریگیڈیئر نعیم اکبر راجہ نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ باجوڑ میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ منشیات ،نشہ آور اور غیر معیاری اشیائے کی خریدوفروخت سے دور رہے اوراپنی تمام تر توجہ مثبت کاروباری سرگرمیوں پر صرف کریں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.