تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل ناوگئی چہارمنگ بابڑہ پہاڑ میں موجود معدنیات کے حوالے سے تمام شومہ خیل اقوام کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا۔ جرگہ میں قوم کے عمائدین سمیت متفقہ طور پر کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ جرگہ میں اتفاق رائے گیارہ رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس میں سردار یوسف ، محمد فقیر ، بشیر ، حاجی معراج ، درویش ، محمد نور ، حاجی معشوق ، لعل زالی ، کشمیر ، حاجی شاہ جہان ، طالب ، غازی کے نام شامل ہیں۔ جملہ قوم نے مشترکہ فیصلے میں کہا کہ اس پہاڑکے لیز اس کمیٹی کے مشاورت سے لینا ضروری جبکہ جو بھی ان معدنیات کے لیے لیز لینے چاہتا ہو لیز اس گاوں میں اس کمیٹی کے موجودگی میں لینا ضروری ہے۔ باہر سے لانے والے لیز قابل قبول نہیں ہونگے اور نہ ہی ہم ایسے افراد کو کام کرنے اور معدنیات نکالنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔