آل پرائیویٹ سکولز سپورٹس گالا اختتام پذیر

0

آل پرائیویٹ سکولز سپورٹس گالا میں کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن اور فٹ بال مقابلے اختتام کو کو پہنچ گئے۔ الفلاح پبلک سکول اور قرطبہ پبلک سکول نے فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود اور سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر نعیم اکبر راجہ تھے۔مختلف پرائیویٹ سکولوں نے مختلف ایونٹس میں کامیابی حاصل کرکے اپنے سکولوں کے نام روشن کرلئے،تمام مقابلے پُرامن اور خوشگوار ماحول میں انجام کو پہنچنے پر باجوڑ بھر کے تمام پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز، اور انچارج کی انتھک محنت اور خصوصی دلچسپی کا نتیجہ ہیایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی، الحاج بہادر سید نے گراؤنڈ پر جاکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اس قسم کے ٹورنامنٹ منعقد کئے جائیں گے۔کرکٹ فائنل الفلاح پبلک سکول اور قرطبہ پبلک سکول کے درمیان کھیلا گیا۔ الفلاح پبلک سکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنائے۔جواب میں قرطبہ پبلک سکول کے کھلاڑی مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بلال کو مین آف دی ٹورنانمنٹ رہے۔ فائنل جیتنے کے بعد کھلاڑیوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس گالا اس مرتبہ بھی شاندار رہا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ تفریح کے ساتھ ساتھ دوستانہ ماحول بھی میسر تھا اور سال میں ایک دفعہ دوسرے سکولوں کے طلبہ سے ملنے کا موقع ملتا جس سے ہماری بہترین تربیت ہوتی ہے اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔ سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر نعیم اکبر راجہ اور ڈی سی باجوڑ ے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ایجنسی سے انڈر 19،انڈر 16، اورانڈر 14 کے کھلاڑی ملک کے بہتر اکیڈمیوں میں حصہ دیا جائے۔ حکومت ان کی مکمل سرپرستی کرے گی اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ڈی سی باجوڑ نے آل پرائیویٹ سکول سپورٹس گالا کیلئے ایک لاکھ روپے کیش انعام اور 300 سو کیٹس بھی دیئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.