مرحوم بہت صلاحیتوں کے مالک تھے۔سیاست اور تجارت میں انہیں کمال حاصل تھا۔ باجوڑ سیاسی اتحاد
باجوڑ سیاسی اتحاد کے بانی ممبر اور پاکستان مسلم لیگ ن باجوڑ کے صدر حاجی راحت یوسف مرحوم کے لیے تعزیتی ریفرنس کی تقریب راحت ہوٹل خار میں منعقد کی گئی۔تقر یب میں سید احمد جان، ڈاکٹر خلیل، مولانا عبدالرشید، مولانا وحید گل، گل افضل، معمبر خان، خان بہادر، صوفی حمید، شاہ نصیر، گل کریم خان، انوارالحق، عبدالمنان کاکاجی اور باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ موت اٹل حقیقت اور وقت مقررہے۔حاجی راحت یوسف نے جس طر ح محنت ولگن سے ترقی ومقام حاصل کیا وہ نوجوان سیاستدانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔باجوڑ کیلئے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مقررین نے کہاکہ انہیں باجوڑ کے سیاست کے ہر پہلو پرعبور تھا۔ وہانتہائی ملنسار تھے۔ان کا نہ صرف اراکین بار بلکہ دیگر تنظیموں کے ساتھ بھی رویہ قابل تحسین تھا۔
حاجی راحت یوسف مرحوم کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
You might also like