باجوڑ میں کرسچن کیمونٹی افراد کی کرسمس ڈے کی تقریب کا انعقاد

0

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں کرسچن کمیونٹی کے جانب سے کرسمس ڈے اور نئے سال کے آمد کے خوشی میں تقریب اور کیک کٹینگ تقریب کا انعقادکیا گیا۔ جس میں ایم این اے گل ظفر خان باغی، ایم این اے گلداد خان، نجیب اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر نواگئی انوارالحق، تحصیلداران، پاکستان سینارٹی الائنس کے صدر پرویز مسیح جمیل بسمل، جمیل سلیم اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ملک و قوم کی سلامتی و بقاء کی دعا سے کیا گیا۔ بعد ازاں میئر محمد رزاق ملک نے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کرسمس ڈے کی خوشی میں کیک کاٹا۔ایم این اے گل ظفر خان باغی، ایم این گلداد خان اور دیگر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے ہیں اور ہم ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس ڈے اور نئے سال کی آمد آمد پر ہماری طرف سے تمام مسیحی برادری اور تمام اہل پاکستان کو ڈھیروں مبارکباد اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کے اللہ پاک ہماری ارض پاک کو ہمیشہ قائم و دائم رکھیں۔ کرسچن کمیونٹی باجوڑ کے صدر پرویز مسیح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل کے حل اور ہمیں تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.