باجوڑ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی سلسلہ جاری ، عوام رُل گئے۔ متعلقہ حکام ہوش کے ناخن لیں۔ حاجی محمد یوسف

0

باجوڑایجنسی میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ، سردیوں میں گھروں اور مساجد میں پانی ناپید ہوگیا ہے۔ عوام کو شدید تکلیف کا سامنا۔ گریڈ اسٹیشن سے سے بجلی کی فراہمی مسلسل بند ہونے کی وجہ سے علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا۔ پانی کی شدید قلت ، کاروبار زندگی ٹھپ ، تحصیل ماموند کے اکثر علاقوں میں مہینوں سے بجلی غائب ہیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی باجوڑ کے سنیئر رہنما حاجی محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ باجوڑ میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے یا اس میں کمی لاکر عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں، باجوڑ کے عوام نے اس ملک و قوم کے خاطر جو قربانیاں دی ہیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت باجوڑ کو لوڈشیڈنگ سے فری قرار دے کر باجوڑ کے عوام کی مشکلات میں کمی لائیں۔ باجوڑ کے عوام کہنا ہے کہ ضلع کے زیادہ تر علاقوں میں 24گھنٹوں میں صرف بیس منٹ کیلئے بجلی دستیاب ہے۔ لوگوں کو بجلی نہ ہوے کے وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔متعلقہ حکام فوری طور پر یہ ظالمانہ روش بند کردیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.