ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے ترخو میں مسلسل بارشوں سے مومن سید ولد سلطان سید کے مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد علینہ ولد مومن سید ، بختیارہ ولد مومن سید جاں بحق جبکہ 5 افراد عباس ، الہام ، طیب ، مرحبا اور ان کے والد مومن سید زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ آج صبح 5 بجے پیش آیا ، ضلعی انتظامیہ نے امدادیاں کاروائیاں شروع کردی ، زخمیوں کو ہیڈکواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا۔