ضلع باجوڑ میں مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا

0

مادری زبانوں کا عالمی دن ضلع باجوڑ کی ادبی تنظیموں باجوڑ ادبی تنظیموں کے متحدہ پلیٹ فارم سے منایا گیا۔۔ اس سلسلے میں واک کا انعقاد باجوڑ پریس کلب کے سامنے کیا گیا۔اس موقع پر باجوڑ کے نامور شعراء، قلمکاروں اور دانشوروں نے بھی اس دن کی مناسبت سے اور اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر اور ادیب عبدالحق درد، انوزادہ گلیار، عمران آرمان، سلطان یوسف سلطان شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ 21 فروری مادری زبانوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے باجوڑ کے ادبی تنظمیں ہر سال اپنے مادری زبان پشتو کے ساتھ اظہار و عقیدت کے لیے یہ دن مناتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت مادری زبانوں کے ترویج کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشتو زبان کو خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بارہویں جماعت تک لازمی قرار دیا جائے۔ ممتاز ادیب اور ماہر تعلیم انورنگار نے کہا کہ حکومت ادبی تنظیموں کے اہمیت کو مدنظر رکھ کر ان کی مالی معاونت بھی کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.