باجوڑ سیاسی اتحاد کا خار بازار میں عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ

0

لاڑکانہ میں قتل کئے جانے والے باجوڑ کے تین محنت کشوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے باجوڑ سیاسی اتحاد کا خار بازار میں عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ۔قاتلوں کے گرفتاری میں غفلت اور سستی پر قومی او رصوبائی حکومتوں پر شدید تنقید ، جب قاتل گرفتار نہ ہوں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مقررین
باجوڑ کے تمام سیاسی پارٹیوں کی نمائندہ جرگہ باجوڑ سیاسی اتحاد نے شہداء کے لواحقین کے ہمراہ ہیڈکواٹر خار بازار چوک میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام پارٹیوں کی قائدین شریک ہوئے۔ اس موقع پرباجوڑ سیاسی اتحاد کے صدر مولانا وحید گل ، سید عبدالمنان کاکاجی، عطاء اللہ خان لالا، حاجی خان بہادر ، سیدا حمد جان و دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے خطاب کیا۔ سیاسی اتحاد کے صدر مولانا وحید گل نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں بے دردی سے قتل کئے جانے والوں کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کئے جائے ۔یہ پوری باجوڑ کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے اس سے پہلے بھی لسانی بنیادوں پر مختلف شہروں میں پختونوں کو قتل کیا جاچکا ہے جس سے پوری پختونوں میں احساسِ محرومی بڑھ رہی ہے ہم نے تمام پارٹیوں کی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنادی ہے جو سندھ میں مختلف جلسے جلوسوں کے لئے طریقہ کار بنا ئے گی ، ہمارے بنائی گئی کمیٹی آج سندھ روانہ ہوگئے جو وہاں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کرے گی۔ سندھ اور مرکزی حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے بھی بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے باجوڑ کے دونوں ایم، این، ایز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے مرکز اور صوبہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت ہیاس لئے باجوڑ کی نمائندگی کرنے پر آج ان سے پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ وہ اس مسئلے میں کیا پیش رفت کر چکے ہیں۔مظاہرے کے دوران خار ٹو منڈا روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی تھی اسی طرح خار بازار کے تمام دکانیں بھی بند کردی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.