باجوڑ یوتھ جرگہ کے انتخابات مکمل ، ثناء اللہ نئے چیئرمین منتخب

0

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں تمام سیاسی جماعتوں کا نمائندہ یوتھ تنظیم باجوڑیوتھ جرگہ کے انتخابات مکمل ہوگئے ، الیکشن کا انعقاد سابقہ چیئرمین سرتاج عزیز کے زیرنگرانی منعقد ہوئے۔ جس میں اتفاق رائے سے جماعت اسلامی کے ثناء اللہ نئے چیئرمین ، پاکستان مسلم لیگ ن کے شوکت اللہ خان نائب چیئرمین اول اور عوامی نیشنل پارٹی کے سید صدیق اکبر نائب چیئرمین دوم ، پاکستان پیپلز پارٹی کے اسماعیل سیکرٹری اطلاعات ، پاکستان تحریک انصاف کے عبدالحق یار فنانس سیکرٹری اور پاکستان سرزمین کے محمد نعیم سوشل میڈیا کوارڈینیٹر مقرر کیے گئے۔اس موقع پر نومنتخب چیئرمین ثنا ء اللہ نے کہا کہ کوئی ایسی قوت نہیں ہے جو باجوڑ یوتھ جرگہ کے راہ میں روکاؤٹ بن جائے ، باجوڑ یوتھ جرگہ باجوڑ کے عوام کے ہر مسئلے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مفاد پرست افراد اپنی سیاسی موت سامنے دیکھ کر یوتھ جرگہ مخالفت اور اس کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم ہیں ہم ان کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے۔

نمائندہ باجوڑ فون نمبر0300-5749462 DATE 13-03-2019

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.