ضلع باجوڑ میں صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان کے ہاتھوں صحت کارڈ کا افتتاح

0

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان نے ضلع باجوڑ کے دورے کے موقع پر سول کالونی جرگہ ہا ل میں ایک بڑے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف قبائلی عوام کو جلد از جلد ملک کے دیگر اضلاع کے ساتھ ترقی کے دوڑ میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں آج دیگر اضلاع کی طرح ہم باجوڑ میں بھی باجوڑ میں صحت کارڈ کا افتتاح کررہے ہیں۔ اس موقع پر 12خاندانوں میں صحت کارڈ تقسیم کیے۔ اور اگلے دس سالہ ہیلتھ پالیسی سے جرگہ کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان نے تحصیل ماموند کے علاقے لرخلوزو میں واقع ڈی کیٹگری ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ جو کہ 2016سے مکمل ہونے کے باوجود سٹاف کے عدم فراہمی کے باعث بند پڑا ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے ہسپتال پر خرچ ہونے والے رقم اور ہسپتال کے غیر فعال ہونے پر افسوس کا اظہار کیااور تین ماہ کے اندر اندر جون سے قبل ہسپتال کو فعال بنانے کا عہد کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان باغی ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر کلیم اللہ خٹک ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عاشق آفریدی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر وزیر خان صافی ، ایم ایس ہیڈکواٹر ہسپتال خار ڈاکٹر عزیزالرحمن اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.