باجوڑ پشتو ادبی کاروان کے زیر اہتمام راغگان میں قبائلی مشر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء انور زیب خان کے حجرے میں موسم بہار کے عنوان سے مشاعرے کا انعقاد۔ مشاعرے کی صدارت پشتو ادبی کاروان کے صدر انور ذادہ گلیار نے کی جبکہ مشاعرے کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی گل داد خان تھے۔ اس موقع پر دیر، جندول اور باجوڑ کے شعراء نے موسم بہار کی مناسبت سے اپنے اپنے کلام پیش کرکے حاضرین سے زبردست داد وصول کی۔ مشاعرے میں باجوڑ یوتھ جرگہ کے ممبران، شعراء اور عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے پی ٹی آئی رہنماء انور زیب خان نے کہا کہ میرا حجرہ شعراء کے سرگرمیوں کیلئے ہر وقت دستیاب ہوگا اور شعراء کیساتھ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھوں گا کیونکہ شعراء ہمارے معاشرے کے آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے مشاعرے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت دیگر شعبوں کیساتھ ساتھ ثقافت کو بھی فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد باجوڑ میں ثقافتی اور شعراء کے سرگرمیوں کیلئے آڈیٹوریم پر کام شروع کیا جائیگا۔ انہوں نے شعراء کو یقین دہانی کروائی کہ بیرون ملک منعقد ہونیوالے ثقافتی پروگراموں میں پاکستانی وفد میں باجوڑ کے شعراء کی شرکت کو یقینی بنانے کیلیے بھرپور کوشش کرونگا۔