باجوڑ سلارزئی ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی کھلی کچہری ،لوگوں نے مسائل کے انبار لگادئیے

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی کھلی کچہری ،لوگوں نے مسائل کے انبار لگادئیے ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے تحصیل سلارزئی کے علاقے بارو میں عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عثمان محسود ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان،اسسٹنٹ کمشنر نواگئی حبیب اللہ خان ، ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ اور تمام محکموں کے سربراہان بھی موجودتھے ۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے سامنے مسائل کے انبار لگادئیے ۔ باجوڑکے تحصیل سلارزئی کے علاقہ بارو میں پہلی بار منعقد ہونیوالی کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنرعثمان محسود نے قوم کے مسائل سنیں اور کئی مسائل کے فوری حل کرنے کیلئے احکامات جاری کی ۔ اس موقع پر انورزیب خان ، وحید زمان ، ملک عبدالرحیم ، ملک عبدالناصر ، حاجی زیارت گل سمیت عوام ،مشران اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے درپیش مسائل پیش کی ۔ جن میں بجلی لوڈشیڈنگ ، سکولوں میں اساتذہ کی کمی ، سڑکو ں کی ابتر صورتحال، سکولوں کی سینکشن ، بلاک شناختی کارڈز کی دوبارہ بحالی ،خار ہسپتال میں آلٹراساونڈ کیلئے لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی ، بجلی کے ٹیوب ویلوں کو سولرائز کرنا ، پہاڑیوں سے آنے والے پانی کیلئے سمال ڈیمز بنانا ، محکمہ زراعت کے جانب سے زمینداروں کیلئے کھاد اور اعلیٰ قسم کے تخم کی فراہمی ، راغگان ڈیم پر دوبارہ کام شروع کیا جائے ،راغگان ٹو نازکئی روڈ کی مرمت ،خار ہسپتال کے میڈیسن مارکیٹ میں دو نمبر ادویات کی روک تھام اور ملوث لوگوں کے خلاف کاروئی ، برخاست ہونے والے لیویز اور خاصہ دار فورس کو دوبارہ بحال کرنا ،بھرتیوں میں مقامی لوگوں کو ترجیح دینا، گورنمنٹ کنٹریکٹر کو پیمائش کے حساب سے بل پاس کروانا ، گذشتہ سنگین حالات میں شہید ہونے والے شہدا کے بچوں کو شہداء پیکج اور مراعات دیے جائیں ،جن لوگوں سے سیکورٹی لی گئی ہے انہیں سیکورٹی واپس دی جائے ،جرگہ سسٹم کو بحال رکھا جائے سمیت کئی دیگر مطالبات شامل تھے ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے تمام مسائل کے حل کے بارے میں جلد از جلد اقدامات اُٹھانے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ مشران اور عوام علاقہ نے سب اچھا ہے کی بجائے تنقید برائے اصلاح کی اور انشاء اللہ ضلع باجوڑ کے تمام مسائل جن میں دورافتادہ علاقوں کے مسائل بھی شامل ہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیگی اور آئندہ ہر تحصیل میں باقاعدگی کیساتھ کھلی کچہری لگائی جائیگی اور عوام کے مسائل ان کے گھروں کے دہلیز پر حل کی جائیگی ۔ عثمان محسود نے بتایا کہ سکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کاروائی کی جائیگی ۔ ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی روایات کا بھرپور خیال رکھا جائے اور پولیس نظام سے جن لوگوں کو شبہات ہیں انہیں دور کیا جائے گا ، پولیس اور لیویز ڈی پی او اور ڈی سی کو پروٹوکول دینے کے خاطر عوام کو تکلیف میں نہ ڈالیں ۔پولیس میں مقامی لوگوں کو ہی بھرتی کیا جائے گا۔ لیویز اہلکاروں کو اسی ماہ سے پولیس کی مراعات اور تنخواہیں دی جائے گی۔ لیویز کے شہداء کو خاص پیکج دیے جائیں گے، اور ان کے بچوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں گے۔ قبائلی عمائدین اور عوام نے ڈپٹی کمشنر باجو ڑکی جانب سے کھلی کچہری لگانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل حل ہوں گے اور حکومت وعوام میں رابطہ بحال ہوگا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.