پاکستان بیت المال کے جانب سے لاڑکانہ میں شہید ہونے والے بتائی علیزو کے تین شہداء کے ورثاء میں پچاس، پچاس ہزار روپے کے چیک تقسیم

0

پاکستان بیت المال کے جانب سے لاڑکانہ میں شہید ہونے والے بتائی علیزو کے تین شہداء کے ورثاء میں پچاس، پچاس ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بیت المال کے جانب سے لاڑکانہ میں شہید ہونے والے بتائی علیزو کے تین شہداء کے ورثاء میں پچاس، پچاس ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ڈی سی باجوڑ عثمان محسود، ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عبدالمنان چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد افتخار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ پاکستان بیت المال خیبر پختونخوا لعل بادشاہ بھی موجود تھے۔چیک کی تقسیم کی پروقار تقریب پاکستان سویٹ ہوم باجوڑ میں منعقد ہوئی اس موقع پر ڈایریکٹر پاکستان بیت المال عبدالمنان چوھدری نے کہا کہ ہم ان شہداء کے بچوں کو پاکستان سویٹ ہوم میں بھی داخلہ دلواکر مفت تعلیم دینگے اور انشاء اللہ ان شہداء کے بیواؤں کے ساتھ ہر سال مالی امداد بھی کرینگے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر وقت شہداء کے بچوں کے ساتھ ہے ، ان بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ حکومت قوم کے ان شہداء کے ساتھ تعاون جاری رکھی گے۔ انہوں نے پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر عبدالمنان چوہدری اور دیگر آفسران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.