اسلام کے نام پر بننے والا ریاست پاکستان تاقیامت آباد رہے گا۔ بریگیڈئیر نعیم اکبر راجہ

0

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقائی و سیاسی مشران اور یوتھ تنظیموں کے جرگہ نے سیکٹر کمانڈر نارتھ سے ملاقات کی۔جرگے میں باجوڑ کے تمام قبائل کے مشران میاں مسعود جان، ملک شاہین، ملک فقیر،شیخ جہانزادہ، سکندر زیب خان، جماعت اسلامی کے حاجی سردار خان، صوفی حمید، مولانا ثنا ء اللہ، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی سلطان محمد، مولانا لائق، باجوڑ یوتھ جرگہ کے جاوید رحمن، فرمان اللہ، محمد نعیم، واجد علی، پاک سرزمین پارٹی کے وحیدالزمان سمیت کئی افراد نے شرکت کی۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر نعیم اکبر راجہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہر قسم تعاون کرنے پر باجوڑ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں جب سے میری تعینات ہوئی ہے میں نے یہاں ریاست مخالف تنظیم کو پلنے پھولنے کی اجازت نہ دی ہے اور نہ یہاں ایسے تحریکیں اور تنظمیں سر اٹھا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں باجوڑ کے مشران سے گذارش کرتا ہوں کہ الحمداللہ باجوڑ میں پی ٹی ایم نام کی تنظیم کوئی وجود نہیں رکھتی البتہ چند لڑکے ضرور ان کے دھوکے میں آگئے ہوں گے لہذا میں آپ کو خبردار کرتا ہوں کہ اپنے معصوم بچوں کو ایسے ریاست مخالف تحریکوں سے باز رکھو۔ جرگے نے کسی بھی قسم کے ریاست مخالف پروپیگنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ علاقائی مشران نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک مخالف تحریک کو یہاں پلنے نہیں دیں گے۔ علاقائی مشران نے کہا کہ یہاں امن بہت بڑے قربانیوں کے بعد لوٹ آیا ہے۔ ہم کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.