اتحاد ملکانان ماموند کا حلقہ پی کے 102 پر جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار سراج الدین خان کے حمایت کا اعلان ، مکمل تعاون کی یقین دہانی

0

تفصیلات کے مطابق اتحاد ملکانان ماموند نے ملک محمد آیاز کے قیادت میں حلقہ پی کے 102سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار سراج الدین خان کے مکمل حمایت کا اعلان برخلوزو ماموند میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع ملک محمد آیاز ، ملک عبدالعزیز ، ملک شاہین ، ملک عبدالولی ، ملک شاطر ، ملک داود ، ملک عالم زیب ، ملک شاہ ولی خان ، ملک سلطان سمیت درجنوں نے ملکانان نے آنے والے صوبائی الیکشن میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار سراج الدین خان کے مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد آیاز نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جماعت اسلامی کے ضلعی قیادت کے ساتھ ہماری بات چیت جاری تھی جو بلا آخر اس نتیجے پر پہنچی کہ ہم آنے والے صوبائی اور بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کو سپورٹ کریں گے اور ان کے ساتھ تعاون کریں گے جبکہ جماعت اسلامی ہمارے قوم کے لوگوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر مشرو ط اور علاقے کے امن و آمان کے خاطر سراج الدین خان کے حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے ملک شاہین خان (چیف آف لغڑئی) نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ ہمارا اتحاد صوبائی اوربلدیاتی انتخابات تک ہے ، اس کے بعد مستقبل کا لاءحہ عمل مشاورت سے طے کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جماعت اسلامی کے ساتھ صرف ماموند تک محدود نہیں بلکہ پورے باجوڑ میں اتحاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد خدمت کے بنیاد پر کیا تاکہ ہمارے علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوسکے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک عبدالعزیز نے کہا کہ جماعت اسلامی نے باجوڑ میں تینوں حلقوں پر بہترین امیدوار میدان میں اتارے ہیں اور یہ امیدوار ضرور کامیابی حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ پی کے 102کے نامزد امیدوار سراج الدین خان ، صاحبزادہ ہارون رشید ، حاجی سردار خان ، قار ی عبدالمجید اور جماعت اسلامی کے دیگر ضلعی قائدین نے کہا کہ ملک محمد آیاز ایک اجھلے اور صاف کردار کا مالک ہے جماعت اسلامی ہر وقت ان کے پشت پر کھڑی رہے گی اور ان کی بھرپور معاونت کرے گی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.