محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے نا اہل افراد کو ٹھیکے دے کر کرپشن کی مثال قائم کردی

0

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے نا اہل افراد کو ٹھیکے دے کر کرپشن کی مثال قائم کردی ، ایس ڈی او نواگئی زیور گل اور بدر اسلام نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ، مذکورہ افراد حکومت ای بڈنگ سسٹم کو ناکام بنانے کے درپے ہیں ، محکمہ نیب فوری نوٹس لیں ۔ ان خیالات کا اظہار ماموند کنسٹرکشن کمپنی کے مالک محمد اقبال نے خار میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خانہ ٹو نیاگ بانڈہ سڑک کے ٹھیکہ میں انہوں نے اچھے پروفائل والے ٹھیکہ داران کے پروفائل کاغذات کو فائل سے غائب کردیے ہیں ۔ شریف خانہ تا نیگ بانڈہ روڈ کا ریٹ 30-5 ہیں جو 20فی صد والے ٹھیکہ داران کو دیا گیا ہے ، اس ٹھیکہ کے ٹینڈر کے کل رقم 16کروڑ کے کام میں 80لاکھ روپے انہوں نے ہڑپ کرلیے ہیں ۔ جبکہ چاوگٹ ٹو بگندیل سلارزئی سڑک کا ریٹ 30-75 ریٹ ہے جو 10فیصد والے ٹھیکہ داران کو دیا گیاہے ۔ اس ٹھیکہ کے وجہ سے وجہ سے سرکار کو 3کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ۔ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مذکورہ حکومت ای بڈنگ سسٹم کو ناکام بنانے کے درپے ہیں تاکہ دوبارہ پرانا نظام نافذ ہوں اور رشوت ستانی کا بازار ایک بار پھر گرم ہو ۔ انہوں نے محکمہ نیب ، گورنر خیبرپختونخوا ، وزیر اعلیٰ اور سی اینڈ ڈبلیو کے وزیر اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ افراد کے خلاف انکوائری کریں اور سخت سے سخت کاروائی کریں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.