پاکستان کے تاریخ میں پہلی بار قبائلی اضلاع کے اندر عدالتوں نے کام شروع کردیا

0

پاکستان کے تاریخ میں پہلی بار قبائلی اضلاع کے اندر عدالتوں نے کام شروع کردیا ۔ ضلع باجوڑ تمام قبائلی اضلاع پر سبقت لے گیا ۔ ضلعی عدالت باجوڑ میں کئی مقدمات کے فیصلے سنائے گئے ۔ عوام کا خیر مقدم ۔ جمعہ کے روز ضلع باجوڑ میں سول کالونی خار کے اندر قائم ہونیوالے ضلعی عدالت نے باقاعدہ کام شروع کردیاہے ۔ افتتاحی روز ضلعی عدالت کے ججز نے کئی مقدمات کے فیصلے سنائے ۔ عوامی ، سیاسی اور سماجی حلقوں نے ضلعی عدالت کے باقاعدہ کام شروع کرنے کا خیر مقدم کیاہے اور اس کو تاریخ ساز قدم قرار دیاہے ، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عدالتوں کے قیام سے یہاں کے عوام کے70سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا اور یہاں کے عوام کو انصاف کی فراہمی اب ممکن ہوسکے گی ۔ عوامی حلقوں نے اپیل ، وکیل اور دلیل کا حق ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.