ضلع باجوڑ ، صوبائی انتخابات دو نشستوں پر تحریک انصاف جبکہ ایک پر جماعت اسلامی کامیاب ۔ قبائلی اضلاع کے تاریخ میں پہلی بار ہونیوالے صوبائی انتخابات کے موقع پر ضلع باجوڑ کے تین نشستوں میں سے دو پر تحریک انصاف جبکہ ایک نشست پر جماعت اسلامی کو کامیابی ملی ۔ حلقہ پی کے100باجوڑ ون پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار انورزیب خان نے کامیابی حاصل کی ۔ حلقہ پی کے101پر تحریک انصاف کے امیدوار انجینئر اجمل خان جبکہ حلقہ پی کے102پر جماعت اسلامی کے امیدوار سراج الدین خان جیت گئے ۔ حلقہ پی کے100پی ٹی آئی امیدوار انورزیب خان 12951ووٹوں کیساتھ پہلے ، جماعت اسلامی کے مولانا وحید گل 11775 ووٹوں کیساتھ دوسرے ، عوامی نیشنل پارٹی کے گل افضل خان8808 ووٹوں کیساتھ تیسرے ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مولانا عبدالرشید8432ووٹوں کیساتھ چوتھے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسرار الدین خان 5139 ووٹوں کیساتھ پانچویں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے انجینئر حضور خان3131ووٹوں کیساتھ چھٹے نمبر پر رہے ۔ حلقہ پی کے101باجوڑ ٹو پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار انجینئر اجمل خان 12194ووٹوں کیساتھ پہلے ، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید 10468ووٹوں کیساتھ دوسر ے ، عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی لعلی شاہ 6301ووٹوں کیساتھ تیسرے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد انیس خان 5920 ووٹوں کیساتھ چوتھے ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے احمد زیب خان 4827ووٹوں کے ساتھ پانچویں ، آزاد امیدوار سید احمد جان 2531 ووٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر رہے ۔ حلقہ پی کے102باجوڑ تھری پر جماعت اسلامی کے سراج الدین خان 19088 ووٹ لیکر پہلے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر حمید الرحمن13436 ووٹوں کیساتھ دوسرے، آزاد امیدوار خالد خان12639ووٹوں کیساتھ تیسرے ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مفتی سلطان محمد 9225ووٹوں کیساتھ چوتھے ، عوامی نیشنل پارٹی کے شیخ جہانزادہ 6750ووٹوں کےساتھ پانچویں ، آزاد امیدوار حاجی رحیم داد 2718ووٹوں کیساتھ چھٹے نمبر پر رہے ۔