باجوڑ میں صوبائی الیکشن جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دینے کیلئے لوگوں کا تانتابندھا رہا ۔ باجوڑ میں الیکشن جیتنے والے نومنتخب ایم پی ایز کے گھروں پر لوگوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہیں ۔ حلقہ پی کے100پر جیتنے والے نومنتخب ایم پی اے انورزیب خان کے رہائشگاہ راغگان میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہیں اور لوگ بڑی تعداد میں مبارکباد دینے کیلئے آرہے ہیں ۔ حلقہ پی کے101پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے انجینئر اجمل خان کے رہائشگاہ نزد باجوڑ سپورٹس کمپلکس پر لوگوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہیں ۔ جبکہ جماعت اسلامی کے نومنتخب ایم پی اے حلقہ پی کے102سراج الدین خان کے رہائشگاہ نوے کلے پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہیں ۔ دوسرے جانب جیتنے والے ایم پی ایز کے گھروں پر رات گئے تک جشن کا سماں رہا اور ان کے کارکنان نے آتش بازی کی ۔ اس کے علاوہ برخلوزو میں اتحاد ملکانان کے ہیڈکوارٹر ملک محمد آیاز کے رہائشگاہ اور ملک عبدالعزیز آف کمر کے رہائشگاہ پر بھی آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیاگیا ۔
باجوڑ میں صوبائی الیکشن جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دینے کیلئے لوگوں کا تانتابندھا رہا
You might also like