ایم این اے گلداد خان کی چارمنگ میں کھلی کچہری ،لوگوں نے مسائل کے انبار لگادئیے

0

باجوڑ ، رکن قومی اسمبلی گلداد خان کی چارمنگ میں کھلی کچہری ،لوگوں نے مسائل کے انبار لگادئیے ۔ رکن قومی اسمبلی گلداد خان نے تحصیل ناوگئی چارمنگ کے مختلف علاقوں میں عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی ۔ اس موقع پر تمام محکموں کے سربراہان بھی موجودتھے ۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے رکن قومی اسمبلی گلداد خان کے سامنے مسائل کے انبار لگادئیے ۔ باجوڑکے تحصیل ناوگئی علاقہ اصغر ، سیدہ شاہ ، مانوگی ، چینار ، ہلال خیل ، مٹاکہ چارمنگ میں پہلی بار منعقد ہونیوالی کھلی کچہری میں ایم این اے گلداد خان نے قوم کے مسائل سنیں اور کئی مسائل کے فوری حل کرنے کیلئے احکامات جاری کی ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی باجوڑ کے سنیئر رہنما فرید خان ترابی سمیت عوام ،مشران اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے درپیش مسائل پیش کی ۔ جن میں بجلی لوڈشیڈنگ ، سکولوں میں اساتذہ کی کمی ، سڑکو ں کی ابتر صورتحال،ہائی سکول کو سیکنڈری کالج کا درجہ دینے ، بلاک شناختی کارڈز کی دوبارہ بحالی ، کوٹکی چہارمنگ اور دیگر بازاروں میں عوامی لیٹرین اور انتظارگاہوں کی تعمیر ، محکمہ زراعت کے جانب سے زمینداروں کیلئے کھاد اور اعلیٰ قسم کے تخم کی فراہمی ، بعض علاقوں میں ہائی اور مڈل سکول کی منظوری، علاقہ میں مزید سکولوں کے قیام سمیت کئی دیگر مطالبات شامل تھے ۔ ایم این اے گلداد خان نے تمام مسائل کے حل کے بارے میں جلد از جلد اقدامات اُٹھانے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ مشران اور عوام علاقہ نے سب اچھا ہے کی بجائے تنقید برائے اصلاح کی اور انشاء اللہ ضلع باجوڑ کے تمام مسائل جن میں دورافتادہ علاقوں کے مسائل بھی شامل ہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیگی اور عوام کے مسائل ان کے گھروں کے دہلیز پر حل کی جائیگی ۔ ایم این اے گلداد خان نے بعض مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی احکامات جاری کی ۔ رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے کہا کہ قوم کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں اور بہت جلد وفاقی حکومت سے بڑا پیکج ملنے والا ہے جس سے علاقہ میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوگا ۔ قوم کے تمام مسائل اعلیٰ حکام کے سامنے رکھ دی ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع ہوجائیگا ۔ قبائلی عمائدین اور عوام نے ایم این اے کی جانب سے کھلی کچہری لگانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل حل ہوں گے اور حکومت وعوام میں رابطہ بحال ہوگا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.