باجوڑ میں 4 اگست کو شہداء باجوڑ لیویز فورس منائے جانے کا اعلان

0

باجوڑ میں 4 اگست کو شہداء باجوڑ لیویز فورس منایاجائیگا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کے خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں شہداء کے تصاویر والے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن کو دیکھنے کیلیے بڑی تعداد میں لوگ رخ کررہے ہیں جبکہ شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لوگ تاثرات کے کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کررہے ہیں ۔ 4 اگست کے یوم شہداء باجوڑ لیویز فورس کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرباجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ باجوڑ لیویز فورس کے جوانوں نے امن کیلیے عظیم قربانیاں دی ہیں اور شہداء ہمارے ہیروز ہیں ۔ شہداء باجوڑلیویز فورس کیوجہ سے آج باجوڑ میں مکمل امن قایم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 4 اگست کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیاجائیگا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.