باجوڑ کالونی کے کوارٹرز سے نکالے جانیوالے افراد کا ڈی سی باجوڑ کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

0

باجوڑ کالونی کے کوارٹرز سے نکالے جانیوالے افراد کا ڈی سی باجوڑ کےخلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔ سول کالونی خار باجوڑ میں گزشتہ روز ڈی سی باجوڑ کے حکم پر کوارٹرز خالی کرنے کا عمل شروع کیاگیاہے جس کےخلاف مذکورہ کوارٹرز میں رہائش پذیر افراد نے اس اقدام کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہ میں بغیر کسی نوٹس کے نکالا جارہاہے اور زبردستی ہمارے گھروں سے سامان نکالا جارہاہے ۔ انہوں نے ڈی سی باجوڑ کے الزامات کے سختی سے تردید کی جس میں ڈی سی باجوڑ نے الزام لگایاتھا کہ مذکورہ کوارٹرزوالے فحاشی پھیلا رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈی سی باجوڑ کے اس اقدام کا نوٹس لیاجائے اور ہ میں بے گھر نہ کیاجائے ۔ دریں اثناء اس سلسلے میں جب ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد مختلف محکموں نے باجوڑ میں کام شروع کردیا ہے اور کئی محکمے بہت جلد کام شروع کرنیوالے ہیں لیکن اُن کے عملے کیلئے یہاں پر رہائش کا بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ جبکہ کوارٹرز میں ذیادہ تر ایسے لوگ رہائش پذیر تھے جن کا تبادلہ ہواہے اور وہ اب بھی سرکاری کوارٹرز کا استعمال کررہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ان میں ذیادہ تر مقامی لوگ رہائش پذیر تھے ۔ ڈی سی باجوڑ نے بتایا کہ ہم نے کئی بار ان لوگوں کونوٹس دیا تھا مگر وہ نہیں نکل رہے تھے جس کے بعد ہم نے مجبوراََ اُن سے کوارٹرز خالی کروائے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.