باجوڑ میں د رنڑا ملگری نامی تنظیم کے زیر اہتمام سٹڈی سرکل کا اہتمام

0

باجوڑ میں د رنڑا ملگری نامی تنظیم کے زیر اہتمام سٹڈی سرکل کا اہتمام ، باچا خان ایجوکیشن ٹرسٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خادم حسین نے پختون قوم کے موجودہ مسائل اور ملکی حالات پر تفصیلی لیکچر دیا ۔ سٹڈی سرکل میں کثیر تعداد میں علم و ادب سے شوق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر خادم حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ ان اقوام نے ترقی کے منازل طے کیے ہیں جنہوں نے اپنے مادری زبان کی قدر کی ہے اور اس کی اہمیت کو ملحوظ نظر رکھا ہے ۔ جو قو میں اپنی مادری زبانوں کی قدر نہیں کرتی وہ اقوام کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ تمام دنیا کی اصلی طاقتوں نے اپنے مفادات کے خاطر گذشتہ کئی صدیوں سے پختون افغان وطن کے زمین پر عدم استحکام کی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے ۔ اگر دنیا کے ممالک خو د کو محفوظ اور مستحکم اور ترقی کی خواب شرمندہ تعبیر کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پختون افغان وطن کو مزید تختہ مشق بنانے سے گریز کرنا ہوگا ۔ اسی طرح اگر ٹاپی گیس پراجیکٹ ، سی پیک اور سنٹرل ایشیا سے آنے والے دیگر منصوبے محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں بدامنی کی فضا ختم کرنی ہوگی تاکہ یہ منصوبے کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔ اس موقع پر باجوڑ کے اہل علم و دانش مولانا خان زیب ، انورنگار ، فضل سعید ، عبدالواجد ، لیکچرر گل عبدالمجید ، ملک شاہ ولی خان ماموند ، غلام نبی ، پرنسپل آزاد بخت ، حاجی نورخان درانی ڈاکٹر علم خان ، انواراللہ خان ، مفتی بشیر خلوزئی ، عبدالمنان ، نثار باز سمیت درجنوں افراد موجود تھے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.