باجوڑ سپورٹس کمپلکس میں آل سپورٹس ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام نیشنل گیمز میں ضم شدہ قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) کی نمائندگی ختم کرنے کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں کھیلوں کے مختلف ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پر ضم شدہ اضلاع کے کھلاڑیوں کو مواقع دئیے جائیں ،ضم شدہ اضلاع کے کھلاڑیوں کےساتھ ظلم بند کیاجائے وغیرہ کے نعرے درج تھے ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وحیدگل ، حبیب اللہ ، عطاء الرحمن مغل ، حسین احمد اور دیگر نے کہا کہ قبائلی اضلاع کا صوبے میں انضمام سے قبل نیشنل گیمز میں تین سو کھلاڑیوں کا دستہ شامل ہوتا تھا لیکن حکومت اپنے وعدوں کے خلاف ورزی کررہاہے ۔ حکومت نے کہا تھا کہ قبائلی اضلاع کا صوبے میں انضمام کے بعد بھی قبائلی اضلاع کا کوٹہ برقرار رکھا جائیگا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پہلے فاٹا اولمپک کو ختم کیاگیا اور اب نیشنل گیمز میں قبائلی اضلاع کے شرکت کو ختم کیاگیاہیں ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقوں میں کھیلوں کیلئے وہ سہولیات میسر نہیں جو شہری علاقوں اور دیگر اضلاع میں موجود ہیں تو ہم اُن کا مقابلہ کیسے کرینگے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے وعدے کو مد نظر رکھ کر قبائلی اضلاع کیلئے جو پرانے مراعا ت ہیں وہ پانچ سال تک برقرار رکھیں ۔
نیشنل گیمز میں ضم شدہ اضلاع کی نمائندگی ختم کرنے کےخلاف باجوڑ میں احتجاجی مظاہرہ
You might also like