حیاتے اتمانخیل میں قائم واحد گرلز پرائمری سکول اوگئی شاہ کو مڈل کا درجہ دیا جائے

0

علاقہ حیاتے اتمانخیل میں قائم واحد گرلز پرائمری سکول اوگئی شاہ کو مڈل کا درجہ دیا جائے ۔ اہلیان علاقہ ۔ ضلع باجوڑ کے تحصیل اتمانخیل علاقہ حیاتے جو کہ تحصیل اتمانخیل کا ایک گنجان آباد علاقہ ہے اور اسکی آبادی 60ہزار نفوس پر مشتمل ہیں ۔ علاقہ حیاتے میں 60ہزار آبادی کیلئے قائم واحد لڑکیوں کے پرائمری سکول میں بچیاں چہارم تک تعلیم حاصل کرنے کے بعدمزید تعلیم جاری نہیں رکھتے اور تعلیم ادھورا چھوڑ جاتے ہیں ۔ علاقہ کے عمائدین ، عوام اور والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ باجوڑ کے تحصیل اتمانخیل کا علاقہ حیاتے ایک گنجان آباد علاقہ ہے اور یہاں پر 2001 میں قائم ہونیوالا واحد پرائمری سکول کو تاحال مڈل کا درجہ نہیں دیاجاسکا ۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم نے بار بار محکمہ تعلیم باجوڑ کے حکام کو مطلع کیا مگر اُن کا موقف ہے کہ ہم نے سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے انرولمنٹ کی پالیسی بنائی ہے اور جس سکول کا انرولمنٹ ذیادہ ہو اُس کو اپ گریڈ کرتے ہیں ۔ لیکن مقامی لوگ کہتے ہیں کہ مذکورہ تعلیمی ادارے میں پہلے تعداد 600تھی اور اب 300تک آگئی ہے کیونکہ ذیادہ تر والدین اپنی بچیوں کو اس لئے نہیں بھیجواتے کہ چہارم کے بعد ویسے بھی مزید تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے اور اس وجہ سے ذیادہ تر والدین کی دلچسپی کم ہوتی جارہی ہیں ۔ اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ حیاتے میں قائم واحد گرلز پرائمری سکول(اوگئی شاہ) کیلئے عمارت میں مڈل سکول کے ضروریات پوری کرنے کیلئے کمرے موجود ہیں لہذا اس سکول کو مڈل کا سینکشن دیاجائے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.