تحصیل ماموند کے علاقے ڈبر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، ایک شخص جان بحق

0

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے ڈبر میں منگل کی صبح 8بجے فضل علیم ولد شمس الحق اپنے گھر کے راستے میں موجود ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا شکار ہوگئے ۔ بم دھماکے میں فضل علیم شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاقے کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر علاج کیلئے ہیڈکواٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا ۔ جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔ 40سالہ فضل علیم نے پسماندگان میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔ فضل علیم معروف علمی خاندان شیخ الحدیث مولا نا فضل حق عرف ڈبر صاحب کے بھتیجے جبکہ مولانا شمس الحق کے فرزند تھے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.