پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کاصوبائی جنرل سیکرٹری عثمان شاہ کے صدارت میں اہم اجلاس

0

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کاصوبائی جنرل سیکرٹری عثمان شاہ کے صدارت میں اہم اجلاس

تفصیلات کے مطابق پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کا ایک اہم اجلاس ہیڈ کواٹر خار کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ جس میں عبدالواجد،حیات اللہ،عبید جان اور سخی بہادر سمیت دیگر کالجزکے صدورنے حصہ لیا ۔ اجلاس میں باجوڑ کابینہ کو تحلیل کیا گیا اور نئے کابینہ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ جس کے لئے سبحان اللہ مست ملنگ چیئرمین،جنرل سیکرٹری اسرار جبکہ دیگر ممبران میں عثمان،جمال،شاہد اور طارق خان کو چنا گیا ۔ اجلاس سے صوبائی سیکر ٹری عثمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باچا خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچانا ہمارا فرض بنتا ہے اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن صوبے کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو ہر پلیٹ فارم پر پختون طلباء کے حقوق کیلئے آواز اٹھا تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف عنقریب ہر ضلع میں کنونشن کا انعقاد کریگا اور اس کی بعد صوبائی سطح پر گرینڈ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.