عوام زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر باجوڑ کو سرسبز بنائیں تاکہ ہم ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرسکیں ۔ انجنیئر اجمل خان

0

محکمہ زراعت باجوڑ کے جانب سے پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا ، اس موقع پر کن صوبائی اسمبلی انجنیئر اجمل خان نے محکمہ ذراعت باجوڑ کے تعاون سے سول کالونی خار میں پلانٹ فار پاکستان کے سلسلے میں زیتون کا پودا لگاکر پلانٹ فار پاکستان مہم میں حصہ لیا اور منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ پلانٹ فار پاکستان کے سلسلے میں شجر کاری مہم کے تحت محکمہ زراعت ضلع باجوڑ میں مختلف علاقوں میں پلانٹ فار پاکستان سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پودے لگا رہی ہے ۔ اس موقع پر محکمہ زراعت باجوڑ کے ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر ضیاء الاسلام داوڑ نے صوبائی اسمبلی انجنیئر اجمل خان کو محکمہ زراعت کے ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی ۔ رکن صوبائی انجنیئر اجمل خان نے محکمہ زراعت باجوڑ کے زراعت کے مد میں کی جانے والے کوششوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ ہم انشاء اللہ محکمہ زراعت کی ہر ممکن معاونت کریں گے اور باجوڑ کو سرسبز بنانے میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔ انہوں نے ضلع باجوڑ کے عوام پر زور دیا کہ عوام زیادہ سے زیادہ زیتون کے درخت لگاکر اس مہم کا کامیاب بنائیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.