آج گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز خار باجوڑ میں یوم دفاع اور یک جہتی کشمیر شایان شان طریقے سے منایاگیا۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کااہتمام کیا گیا جسمیں تمام اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی۔پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی نے یوم دفاع اور مسلہ کشمیر پر روشنی ڈالتے ہوئے عہد کیا کہ ہم کشمیریوں کیساتھ ہے۔اور وطن کے خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔پروگرام کو پروفیسر عبدالقدوس نے کنڈکٹ کیا۔