جار ملاکلے سے رات کے وقت گھر کے سامنے کھڑی گاڑی چور بھگا کر لے گئے

0

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل خار کے علاقے جار ملا کلے میں پیر اور منگل کے درمیانی شب چوروں نے عبداللہ ولد باچا وزیر سکنہ جار ملا کلے کی فیلڈر گاڑی نمبر 0449 (رنگ ، خاکی) بھگاکر لے گئے ۔ چوروں نے انتہائی مہارت سے گاڑی کے لاک کھول کر کھڑی گاڑی اپنے ساتھ بھگا کر لے گئے ۔ ڈرائیور عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور ٹیکسی پر یہ گاڑی چلاتا ہے ۔ اس کی کسی کے ساتھ کسی قسم کی ذاتیات نہیں اور گاڑی کا مالک کوئی اور شخص ہے ۔ انہوں نے کمانڈر سیکٹر نارتھ ، ڈی سی باجوڑ ، ڈی پی او باجوڑ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری ایکشن لے کر ان کی گاڑی ریکور کرائیں اور متعلقہ مجرموں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.