اسلام آباد ملین مارچ میں ماہ اکتوبر میں قبائلی اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں ورکرز، شرکت کریں گے ۔ مفتی عبدالشکور

0

باجوڑ، موجودہ حکومت نے عوام کو سبز باغات دکھا کر ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، مفتی عبدالشکور

اسلام آباد ملین مارچ میں ماہ اکتوبر میں قبائلی اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں ورکرز، شرکت کریں گے ۔ مفتی عبدالشکور

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام قبائلی اضلاع کے آمیر مفتی عبدالشکور نے چمن مدرسہ خار میں ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ملین مارچ کا فیصلہ حتمی اور اٹل ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے عوام کو سبز باغات دکھا کر ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے اور ہمارا دھرنا صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور نظریئے کے حفاظت کیلئے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پی، ٹی، آئی نے قبائلی اضلاع کے عوام سے نئے پاکستان کے نام پر ووٹ لیا لیکن یہ وضاحت نہیں دی کہ نئے پاکستان میں ہمارے دین اسلام اور عام شہری کی کیا حیثیت ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت نے نو ماہ میں 30 ہزار ارب کا قرضہ لیکر سن 71 کے بعد قرضوں کا ریکارڈ توڑ دیا، لیکن آج عام شہری کو کیا مل رہا ہے اور آج وہ قرض کے پیسے کس مد میں خرچ ہو رہے ہیں کیونکہ آج پہلے سے ٹیکسز اور قرضوں تلے دبے عوام آٹا، گھی، چاول اور دوائیوں کے حصول کیلئے سرگرداں ہیں ۔ تقریب سے جے یو آئی قبائلی اضلاع کے نائب امیر مفتی اعجاز، شنواری، سابقہ ایم، این، اے غلام محمد صادق، مولانا فتح اللہ، مولانا عصمت اللہ اورکزئی، مفتی شاہنوا، پریس سیکرٹری آل سابقہ فاٹا جہاد شاہ،سینئر نائب صدر باجوڑ حاجی سید باشاہ، سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی احمد زیب خان، مولانا محمد فائق، حاجی آکبر جان، مولانا محمد عارف، سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی مفتی سلطان محمد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.