کوی غلط فہمی میں نہ رہے عوامی نیشنل پارٹی کے طاقت کو کوئی نہیں توڑ سکتا عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ خدائے خدمتگاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری شاہ نصیر خان کا ناراض خدائے خدمتگارں اور ناراض پارٹی کارکنان کے اجلاس سے خطاب
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے ان تمام خدائی خدمتگارں اور کارکنان کا ایک گرینڈ جرگہ ہوا جو گذشتہ الیکشن میں ناراض ہوگئے تھے ۔ گرینڈ جرگے کا انعقاد عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری شاہ نصیر خان اور مرکزی کونسل کے ممبر ڈاکٹر غلام حبیب نے کیا تھا ۔ جس میں انہوں نے تمام ناراض خدائے خدمتگارں اور کارکنان سے ان کے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کیلئے انہوں نے ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا ۔ جس میں عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے حلقہ پی کے 102 کے سابقہ امیدوار اور مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر شیخ جہانزادہ، عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے سابقہ صدر اور مرکزی کونسل کے ممبر ملک عطاء اللہ خان لالا، مرکزی کونسل کے ممبر ملک عبدالغنی خان،صوبائی کونسل کے ممبر ملک گلزادہ حاجی، عوامی نیشنل پارٹی سینئر رہنماء ملک عبدالسلام،عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے نائب صدر خان بہادر،عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید صدیق اکبر،امجد یوسف،تحصیل سلارزئی کے صدر ملک شاخالد ، بسم اللہ جان ، نصراللہ خلجی ، سید عالم خلجی کے سربراہی میں گرینڈ جرگہ ہوا ۔ جرگے نے ناراض خدائے خدمتگار شیر محمد لالا ، خان لالا، سید علی خان ، ناراض کار کنان سبزعلی خان ، ڈاکٹر پرویز ،شوکت ،محیب اللہ ،حاجی گل ،انور کے تمام تحفظات دور کیے ۔ اور ان کو یقین دلایا کہ آپ لوگ عوامی نیشنل پارٹی کا اثاثہ ہو، اور آپ سب نے ہمیشہ پارٹی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہے جس پر پارٹی ہمیشہ فخر کرتی رہے گی ۔ جس پر شیر محمد لالا نے تمام جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اور صوبائی فنانس سیکرٹری مختیارخان ایڈووکیٹ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان تمام ناراض کارکنان سے فون پررابطہ کیا اور انہوں نے ہمارے تمام گلے شکوے دور کیے اور ہ میں مطمئن کیا ۔