تفصیلات کے مطابق پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ ٹیکنکل کالج کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔ طارق ماموند صدر جبکہ فرمان اللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ دیگر کابینہ میں جمشید خان سنیئر نائب صدر ، شبیر خان نائب صدر ، اسرار فنانس سیکرٹری اور اسرارخان جائنٹ سیکرٹری مقرر کرلیے گئے ۔ کابینہ کا انتخاب پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کے چیئرمین سبحان اللہ مست ملنگ کے زیر نگرانی ہوا ۔ اس موقع پر سابقہ صدر جی ڈی سی برخلوزو کالج شاہ زیب شاہ ننگیال اور عباس عالم اور عثمان غنی بھی موجود تھے ۔ سبحان اللہ مست ملنگ نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ۔