باجوڑ، تحصیل خار کے علاقے حاجی لونگ سے اے این پی تحصیل خار کے نائب صدر اور شاہ نرے فلاحی تنظیم کے صدر اکرام اللہ مشوانی اغواء کرلیے گئے، زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد ، مغوی کی تلاش جاری
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دوپہر دو بجے سے تحصیل خار کے علاقے حاجی لونگ سے اے این پی تحصیل خار کے نائب صدر اور شاہ نرے فلاحی تنظیم کے صدر اکرام اللہ مشوانی لاپتہ ہیں ۔ باجوڑ لیویز کے مطابق اکرام اللہ کو دوپہر ایک بجہ کے قریب ایک فون کال آئی جس کے بعد اکرام گھر سے نکلے اور دو بجے کے بعد سے ان کا فون بند ہوگیا اور ان سے رابطہ کٹ گیا ۔ بعد ازاں جب باجوڑ لیویز کو اطلاع ملی تو لیویز فورس نے تلاش شروع کردی ۔ باجوڑ لیویز نے تحصیل اتمان خیل کے علاقے اسلام ڈھیرئی سے ان کی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔ اکرام اللہ کے بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہے تاحال اکرام اللہ کے حوالے سے کسی قسم کی پیش رفت ممکن نہ ہوسکی ۔ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔