باجوڑ سکاؤٹس کے زیر اہتمام سپرے ماموند میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0

باجوڑ سکاءوٹس کے زیر اہتمام تحصیل ماموند کے علاقہ سپرے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔ 850مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئی ۔ سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر غلام محمد ملک کے خصوصی ہدایت پر باجوڑ سکاءوٹس نے ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند کے دورافتادہ علاقہ سپرے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔ فری میڈیکل میں 850مریضوں جن میں 280خواتین ،250مرد اور320بچے شامل ہیں کا مفت معائنہ کیاگیا اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئی ۔ فری میڈیکل کیمپ میں سرجیکل سپیشلسٹ ، میڈیکل سپیشلسٹ ، چلڈرن سپیشلسٹ ، گائنا کالوجسٹ سمیت مختلف ماہرین ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا ۔ فری میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری ، ویکسینیشن سمیت ایکسرے کے سہولیات بھی فراہم کی گئی ۔ کیمپ کے دوران80خواتین اور170بچوں کو ویکسین بھی کروائے گئے ۔ جبکہ مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ بھی مفت کروائے گئے جن میں ہیپٹاءٹس بی ، سی اور ایچ آئی وی کے 160، ملیریا کے50اور بی ایس آر کے40 ٹیسٹ کروائے گئے ۔ اس کے علاوہ 15افراد کے دانتوں کا علا ج کروایاگیا ۔ فری میڈیکل کیمپ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیمپ کے انچار ج نے بتایا کہ باجوڑ سکاءوٹس ضلع باجوڑ کے پسماندہ علاقوں میں ضرورت مندلوگوں کے علاج معالجے کےلئے اقدامات جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر غلام محمد ملک کے خصوصی ہدایات کے روشنی میں ضلع کے دیگر پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں میں بھی فری میڈیکل کیمپس منعقد کئے جائیں گے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.