تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی ملاکلے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، بم دھماکے میں قبائلی سردار ملک نادر خان جان بحق
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز صبح 7بجے کے قریب ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی ملاکلے میں قبائلی سردار ملک نادر خان ولد قلندر خان اپنے گھر سے نکلے اور گھرکے سامنے نصب کیے گئے ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بم بنے ، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ملک نادر خان شدید زخمی ہوئے ، انہیں علاج کیلئے ہیڈکواٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا لیکن راستے میں دم توڑ گئے ، باجوڑ لیویز ذراءع کے مطابق ملک نادر خان پہلے سے نصب شدہ بم کا نشانہ بنے ۔ واقعہ کے بعد باجوڑ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغا ز کردیا ہے ۔