باجوڑ علاقہ ماندل میں 80 سالہ پرانی اراضی دشمنی کا خاتمہ، فریقین آپس میں بغل گیر

0

باجوڑ،تنازعات کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور ہم سب کو چاہیے کہ آپس کے تنازعات باہمی جرگوں اور مذاکرات سے حل کریں ۔ ایم این اے ساجد مہمند

میں باجوڑ اور مہمند کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ علاقے میں اصلاحی کمیٹیاں بناکر اپنے مسائل اپنے گھر میں خود حل کریں ۔ ایم پی اے ساجد مہمند

باجوڑ علاقہ ماندل میں 80 سالہ پرانی اراضی دشمنی کا خاتمہ، فریقین آپس میں بغل گیر

تفصیلات کے مطابق علاقہ ماندل اتمان خیل میں دو فریقین کے درمیان دشمنی کے خاتمے کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی ساجد مہمند (ضلع مہمند) ، نثار محمد (ضلع مہمند) ، سابقہ ایم این اے مولانا غلام صادق ، ملک فضل رازق، ملک میاں مسعود جان اور اتمان خیل قوم کے مرکزی سیکرٹری جنرل رحمان اللہ اتمان خیل، ملک ساز محمد، حاجی گلا آمین ، میاں محمد جان خان ، محمد رووَف اور علاقائی مشران سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ جرگہ ممبران کے کوششوں سے فریق اول حاجی بخت محمد ، ملک شاہجہان ، ملک یار خان (ساکنان امبار اتمان خیل) اور فریق دوئم ملک شہزادہ ، تاج محمد (ساکنان ماندل اتمان خیل) کے درمیان 80 سال قبل جنم لینے ولی اراضی دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔ اس موقع پر مشران نے دونوں فریقوں کو بغلگیر کروادیا گیا ۔ اور دونوں فریقوں نے آئندہ کیلئے بھائیوں کی طرح رہنے کا اعلان کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ساجد مہمند (ضلع مہمند) ، نثار محمد (ضلع مہمند) ، سابقہ ایم این اے مولانا غلام صادق، ملک میاں مسعود جان اور اتمان خیل قوم کے مرکزی سیکرٹری جنرل رحمان اللہ اتمان خیل نے اور دیگر مقرر رہنما نے کہاکہ تنازعات کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور ہم سب کو چاہیے کہ آپس کے تنازعات باہمی جرگوں اور مذاکرات سے حل کریں ۔ انہوں نے دونوں فریقین کو مبارکباد دی ۔ تقریب کے آخر میں ایم این اے ساجد مہمند اور ایم پی اے نثار مہمند نے اعلان کیا کہ ضلع مہمند تحصیل امبار سے ضلع باجوڑآنےو الے سڑک پر بہت جلد کام شروع کرکے اس کی دوبارہ مرمت کریں گے تاکہ آنے جانے میں مزید آسانی پیدا ہوسکے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.