تنظیم اساتذہ پاکستان جو ملک کی واحد رجسٹرڈاساتذہ تنظیم ہے اور اس میں یونیورسٹی سے لیکر پرائمری سکول تک اساتذہَ شا مل ہوتے ہیں،کے انتخابا ت مکمل ہوگئے۔کثرت رائے سے پروفیسربخت منیر صاحب ابادی صدر،محمد نظیر عمرے نائب صدر،خان زرین ہمدرد سیکرٹری،حاجی غلام حبیب سالارزئی جوائنٹ سکرٹری،حاجی گل منیر سیکرٹری مالیات،امین الحق امین سیکرٹری نشرواشاعت منتخب ہوگئے۔جبکہ ثناء اللہ انچارج سوشل میڈیا،میاں کفایت اللہ نگران شعبہ تعلیم متاثرین،قاری گل سعید نگران شعبہ خواتین اور اساتذہ کے دفتری مسائل کے حل کیلئے ملک سید محمد،محمد یوسف،فضل غنی،تاج محمد زگئی،حاجی غلام محمد،فضل سبحان چارمنگ اور اعزاز سالارزئی پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی۔بعد ازاں ان عہدیداروں نے حلف لیا۔اور عہد کیا کہ وہ پوری خداخوفی سے ڈیوٹی سرا نجام دیتے ہوئے تعلیمی اداروں میں ایسی نسل پیدا کریں گے جو محب وطن پاکستانی،پکے مسلمان،صلاحیت اور صالحیت سے لیس ملک وقوم کے مخلص خادم ہو۔