ضلعی انتظامیہ کا دس سال بعد پبلک لائبریری کو فعال بنانے کا اعلان ۔ عبدالواجد انچارج مقرر

0

باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ کا دس سال بعد پبلک لائبریری کو فعال بنانے کا اعلان ۔ عبدالواجد انچارج مقرر ۔ اسسٹنٹ کمشنر خار انورالحق نے صدر مقام خار میں قائم پبلک لائبریری کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے پبلک لائبریری کو فعال بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے مرحلے میں دو افراد کو عارضی طورپر یہاں تعینات کیا جائیگا ۔انہوں نے بتایا کہ سماجی کارکن عبدالواجد نے رضاکارانہ طورپر اپنی خدمات پیش کی تھی جس کے بناء پر اُنہیں پبلک لائبریری کا انچارج مقرر کیاگیاہے ۔ ا ے سی خار انورالحق نے بتایا کہ پبلک لائبریری کیلئے مزید کتب بھی مہیا کی جائیگی اور یہاں پر باقاعدگی کیساتھ اخبارات بھی رکھے جائیں گے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.