باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے جانب سے ڈسٹرکٹ بار روم کے بحالی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے جانب سے ضلع باجوڑ میں وکلاء کے لیے ڈسٹرکٹ بار روم کی بحالی اور دیگر مشکلات کے حل کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ساتھ رکن صوبائی اسمبلی سراج الدین خان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سنیئر وکلا ء جاوید خان ایڈوکیٹ ، اکرام الدین درانی ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ باجوڑ میں وکلاء کے لیے مستقل بار روم نہیں اور نہ ہے سیشن کورٹ میں خواتین کیلئے الگ بیٹھنے کی جگہ اور نہ ہی لیٹرین جیسی بنیادی سہولیات ۔ انہوںنے کہاکہ اب تک سیشن کورٹ کے قیام کے بعد بھی ڈسٹرکٹ بار روم ، لائبریری اور سیشن کورٹ میں کینٹین جیسے بنیادی مسائل حل نہ ہوسکے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سراج الدین خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار روم کو بحال اور فعال رکھنے میں اپنے طرف سے ہر قسم مالی تعاون کا یقین دہانی کراتا ہوں اور جب جب ، جہاں جہاں آپ کو ہماری ضرورت ہوگی ہم حاضر ہوں گے۔
باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے جانب سے ڈسٹرکٹ بار روم کے بحالی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
You might also like