باجوڑ علاقہ بامپوخہ اتمان خیل میں6سالہ پرانی دشمنی کا خاتمہ، فریقین آپس میں بغل گیر

0

باجوڑ (بلال یاسر سے)
تفصیلات کے مطابق علاقہ بامپوخہ تحصیل اتمان خیل میں دو فریقین کے درمیان دشمنی کے خاتمے کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صلح کی تقریب میںرکن صوبائی اسمبلی انورزیب خان ، ڈاکٹر خلیل الرحمان ، پی ٹی آئی رہنما لقمان سلارزئی اور علاقائی مشران سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جرگہ ممبران کے کوششوں سے فریق اول محمد رحمان خان سکنہ بامپوخہ اور فریق دوئم محمد نعیم خان ، محمد اسماعیل وغیرہ کے درمیان6 سال قبل جنم لینے ولی دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔ اس موقع پر مشران نے دونوں فریقوں کو بغلگیر کروادیا گیا۔اور دونوں فریقوں نے آئندہ کیلئے بھائیوں کی طرح رہنے کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی انورزیب خان ، ڈاکٹر خلیل الرحمان ، پی ٹی آئی رہنما لقمان سلارزئی اور دیگر مشران نے کہاکہ تنازعات کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور ہم سب کو چاہیے کہ آپس کے تنازعات باہمی جرگوں اور مذاکرات سے حل کریں۔ انہوں نے دونوں فریقین کو مبارکباد دی۔علاقائی مشران اور فریقین نے ایم پی اے انورزیب خان اور دیگر کے اس مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے سے قومی خدمات سرانجام دیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.