(بلال یاسر سے)عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے مرکزی رہنما مولانا خان زیب نے کہا ہے کہ ناواگئی سول کالونی جہاں پر سب ڈویژن کی سطح پر ایک پولیس اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے مگر اس تھانے میں ابھی تک کسی قسم کی سہولت نہیں دی گئی ھے۔ ہر مسلے کے رپورٹ کیلئے تحصیل بر چمرکنڈ اور تحصیل ناواگئی کے لوگوں کو ،ماموند عمری، تھانے بیج دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے عام لوگوں کو انتھائی مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ ڈی پی او باجوڑ کو کئی بار علاقہ کے مشران نے اسکی طرف شکایت کی ہے مگر اج تک اسپر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا لھذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور سول کالونی ناواگی کے پولیس اسٹیشن میں عوام کو تمام دستیاب قانونی سہولیات مہیا کئے جائے ۔