باجوڑنیوز(25جنوری) باجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ،خفیہ ادارے کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی بڑی اور بروقت کاروائی ، باجوڑکو تباہی سے بچالیاگیا ، گاڑی سے بڑی مقدار میں بارود ی مواد برآمد، ایک مشکوک شخص گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے شام ضلع باجوڑ کے علاقہ شنڈئی موڑ میں باجوڑ سپورٹس کمپلکس کے قریب خفیہ اداروں کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے بڑی اوربروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کرکے گاڑی سے بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچالیا۔بارودی مواد کو تخریب کاری کی غرض سے ہیڈکوارٹر خار لایا جارہاتھا ۔ سکیورٹی فورسز نے گاڑی کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔